ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھوک ہڑتال پر بیٹھیں میدھا پاٹکر کو زبردستی اٹھا لے گئی پولیس،مظاہرین کے ساتھ جھڑپ

بھوک ہڑتال پر بیٹھیں میدھا پاٹکر کو زبردستی اٹھا لے گئی پولیس،مظاہرین کے ساتھ جھڑپ

Tue, 08 Aug 2017 15:45:04    S.O. News Service

کنارہ،7اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مدھیہ پردیش کے سروور ڈیم کے علاقے میں آنے والے گاؤں والوں کی حمایت میں بھوک ہڑتال پر بیٹھیں میدھا پاٹکر اور ان کے حامیوں کو پولیس نے زبردستی ہٹا دیاہے۔اس دوران پولیس اور مظاہرین کو درمیان جھڑپ بھی ہوئی۔بھوک ہڑتال سے میدھا کی صحت بگڑ رہی تھی۔میدھا پاٹکر کا مطالبہ ہے کہ علاقے کے ہر ایک شخص کی جب تک بازآبادکاری نہیں ہو جائے تب تک نقل مکانی روکی جائے۔بتا دیں کہ مکمل بازآبادکاری کے بعدہی نقل مکانی کی مانگ کو لے میدھا دیگر 11لوگوں کے ساتھ 27جولائی سے غیر معینہ بھوک ہڑتال پرہیں۔کنارہ ضلع کے چکھلدا میں چل رہی بھوک ہڑتال کومختلف جماعتوں سے لے کر سماجی تنظیموں کا ساتھ مل رہا ہے۔پیر کی شام کو بڑی تعداد میں پولیس اہلکار دھرنا کی جگہ پرپہنچے اور میدھا پاٹکر اور ان کے ساتھیوں کو اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے۔مظاہرین نے پولیس کی اس کارروائی کی مخالفت کی۔اس دوران دونوں کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی۔


Share: